لاہور،دیپالپور،حویلی لکھا(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگاران)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو طویل علالت کے بعد86برس کی عمر میں منگل کے روز انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کو آج 17 دسمبر بروز بدھ دن 2 بجے ان کے آبائی گاؤں وساویوالا حویلی لکھا تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔صدر آصف علی زرداری وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 17دسمبربروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں 2بجے ادا کی جائیگی۔ وہ گزشتہ آٹھ سال سے علیل تھے۔ ان کا علاج لاہور کے حمید لطیف ہسپتال کے ساتھ ساتھ دبئی اور ابوظہبی کے امریکی ہسپتالوں میں بھی جاری رہا۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ، چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔