• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری، ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ای چالان نظام بے سود،ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں اور ایک زخمی ہو گیا،ریس کورس روڈ پر ریس لگا تے ہوئےتیز رفتار مسافر کوچ نے ایک گاڑی کو ٹکر ماری جبکہ ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کوکچل دیا ۔تفصیلات ملیر کینٹ تھانے کی حدود ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 گلشن عمیر کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ جناح اسپتال میں متوفی کی شناخت 22 سالہ غلام حیدر ولد غلام رسول اور زخمی کی شہبازکے نام سے ہوئی ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان بلال مخدوم شاہ گوٹھ کے رہائشی تھے۔ متوفی غلام حیدر سکیورٹی گارڈ تھا۔پولیس نے بتایا کہ صفورا چورنگی سے ملیر کینٹ جاتے ہوئے ریس کورس روڈ پرمسافر کوچ اور ڈمپر آپس میں ریس لگا رہے تھے۔اس دوران تیز رفتار مسافر کوچ نے ایک آلٹو گاڑی کو ٹکر ماری جبکہ ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کوکچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوا جبکہ ایک نوجوان محفوظ رہا۔ تینوں نوجوان اپنے دوست ملنے جا رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مسافر کوچ اور ڈمپر کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈمپرکو تحویل میں لیکر کلینر کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید