• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا۔5 ارب ڈالر ہرجانہ اور 5ارب تجارتی قانون کی خلاف ورزی کے الزامات بھی شامل ہیں، جبکہ بی بی سی نے دفاع کا اعلان کیا ہے۔ سکائی نیوز کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام ہے کہ براڈکاسٹر نے اس کے 6 جنوری 2021 کے خطاب کے کلپس کو اس طرح ایڈٹ کیا کہ یہ لگے کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ کیپیٹل پر جانے اور "شدید لڑائی" کرنے کا کہہ رہے تھے۔ یہ مواد 2024 میں نشر ہونے والے دستاویزی پروگرام "ٹرمپ: اے سیکنڈ چانس؟" میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹرمپ 5 ارب ڈالر ہرجانے کے ساتھ ساتھ 5 ارب ڈالر تجارتی قانون کی خلاف ورزی کے دعوے میں بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید