• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ مذہبی امور، 67 نئی زیارات کمپنیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے67 نئی زیارات کمپنیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا ، ایک فیری کمپنی ’’سی کیپرز‘‘نے زائرین کو لے جانے کے لیے وزارتِ بحری امور سے لائسنس حاصل کیا،وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تقریب  سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ زائرین کی سہولت کیلئے  مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران /عراق کے زائرین کو بہتر سہولیات، شفاف طریقہ کا ر کے ذریعے محفوظ سفر کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے، ایک فیری کمپنی ’’سی کیپرز‘‘نے زائرین کو لے جانے کے لیے وزارتِ بحری امور سے لائسنس حاصل کیا ہے۔ایران/عراق زائرین کے لیے جلد بحری سفر کی راہیں ہموار ہوں گی۔NITB کے تعاون سےزائرین کی سہولت کیلئے ZGO مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید