• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا یونیورسٹی میں نریندر مودی کا پتلا نذر آتش بنگلہ دیش کی داخلی امورمیں مداخلت کا الزام

اسلام آباد (صالح ظافر) ڈھاکا یونیورسٹی سنٹرل اسٹوڈنٹس یونین (DUCSU) کی عمارت، جو ماضی میں بنگلہ دیش کی تحریکِ آزادی کے دوران بھارت کیلیے حمایت کا مرکز سمجھی جاتی تھی، اب “بھارت مخالف سرگرمیوں” کا گڑھ بن گئی ہے۔بیدارسیاسی شعور کی تاریخ رکھنے والی ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح کے موقع پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا اور انہیں بنگلہ دیش کے امور میں کھلی مداخلت کا ذمہ دار قرار دیا۔طلبہ نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ مودی نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح کو “بدنام” کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید