• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کا دودھ بچوں کے مدافعتی نظام کو خوراک کی الرجی سے بچاتا ہے، نئی تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک)ماں کا دودھ بچوں کے مدافعتی نظام کو خوراک کی الرجی سے بچا تاہے، بچے کی مدافعتی تعلیم پیدائش سے پہلے شروع ہوتی ہے اور دودھ بعد از پیدائش اس عمل کو جاری رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا میں شائع نئی تحقیق کے مطابق ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ ان کے مدافعتی نظام کو تربیت دینے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، جس سے بچوں میں عام غذاؤں کی الرجی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی کہ دودھ میں غذائی پروٹین کے خردہ ذرات اور مدافعتی سگنلز شامل ہوتے ہیں، جو بچوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ یہ غذائیں محفوظ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید