• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ ہماری تاریخ کا وہ دردناک باب ہے جس نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کو 11 سال مکمل ہونے پر وہ علم، امن اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے معصوم پھولوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ریاست کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اہم خبریں سے مزید