اسلام آباد (فاروق اقدس) ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی تیسری منگنی کی خبریں،ترجمان نے تصدیق کردی،تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے جو ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے نام سے ہی پہچانے جاتے ہیں ،ان کی منگنی کی خبریں ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آرہی ہیں اور امریکی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جب کہ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان اینڈریو سورابین نے اس منگنی کی باضابطہ طور پر تصدیق بھی کر دی ہے۔