• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، بسوں کی خریداری اور آپریشن کیلئے 96 کروڑ روپے منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ،عوامی ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری اور آپریشن کے لئے 96 کروڑ 44 لاکھ روپے منظور۔ فلموں، ڈراموں اور دستاویزی پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔گندم کے اجرا کی قیمت میں نظرثانی نرخ میں 1500 روپے فی 100 کلوگرام کی کمی کردی گئی،کابینہ نے اسلام کوٹ تا چھور ریلوے لائن، بن قاسم تا پورٹ قاسم ڈبل ٹریک اور کوئلہ ان لوڈنگ سہولت کے منصوبے کے لئے صوبائی حکومت کے حصے کے طور پر 6ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی۔سندھ کابینہ نے ایم اے جناح کراچی پر واقع تاریخی عمارت، حبیب انشورنس کمپنی / حبیب بینک لمیٹڈ فارن ایکسچینج بلڈنگ کو سندھ آئی ٹی ٹاور کے قیام کے لئے خریدنے کی منظوری دے دی،کابینہ نےایس آر بی کے چیئر مین ڈاکٹر واصف میمن کی بطور چیئرمین مدت دسمبر 2025سے بڑھا کر دسمبر 2027تک کر دی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوامی ٹرانسپورٹ، پولیسنگ، گندم کی قیمت میں ریلیف، تھر کوئلہ رابطہ منصوبوں، داخلی آڈٹ اصلاحات، سماجی تحفظ اور شہر میں آئی ٹی ٹاور کے قیام سمیت ایک جامع مالی اور ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید