اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نےانڈیا اور اسرائیل کی اشیا ء پاکستان ،میںبرآمد کرنے پر پابندی متعلق دائر مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی ،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمہ کی سماعت کی تو ایف بی آر کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کا حکم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے اور عدالتوں کا کام پالیسیوں میں تبدیلی یا معاشی اصولوں میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔