• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی صدر الدین راشدی سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے چیف کوآرڈی نیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی سے کراچی میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جی ڈی اے کی قیادت کو اسلام آباد میں 20 اور 21 دسمبر کو منعقد ہونے والی تحریک کی “قومی کانفرنس” میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد نے قومی کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ قومی، آئینی اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنا اور آئندہ کے لئے ایک متفقہ قومی و ملی ایجنڈا تشکیل دینا ہے۔ وفد کے مطابق کانفرنس میں ملک کی تمام جمہوری، آئینی اور سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قومی مسائل کا پائیدار اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حل تلاش کیا جائے گا۔اس موقع پر جی ڈی اے کے چیف کوآرڈی نیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل صرف آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ہی مضمر ہے۔
اہم خبریں سے مزید