• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا کُنڑ دریا منصوبہ، پاکستان کا پانی بحران بڑھنے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک)طالبان کا کُنڑ دریا منصوبہ،پاکستان کے پانی بحران بڑھنے کا خدشہ، طالبان حکومت نے کُنر دریا کا پانی ننگرہار منتقل کرنے کا منصوبہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، منصوبے سے خیبر پختونخوا میں زرعی زمینوں، پینے کے پانی اور ہائیڈرو پاور پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اسلام آباد، کابل کے درمیان پانی کے بٹے کا کوئی باقاعدہ معاہدہ موجود نہیں، کشیدگی کے امکانات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پانی کے بحران میں شدت آ سکتی ہے کیونکہ افغانستان میں طالبان حکومت نے کُنڑدریا کے پانی کو ننگرہار کی جانب منتقل کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید