• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی عالمی کتب میلے کے دوسرے روز بھی شائقین کا تانتا بندھا رہا

کراچی (سید محمد عسکری ) کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی عالمی کتب میلے کے دوسرے روز بھی شائقین کتب کا تانتا بندھا رہا ۔ صبح سے ہی اسکولز، کالج، جامعات اور مدارس کے طلبہ، قطاریں بنا کر اندر داخل ہوئے جب کہ بڑی تعداد میں مذہبی، سماجی، ادبی، صحافتی شخصیات نے میلے کا دورہ کیا اور اپنی پسند کی کتابیں خریدیں ۔کراچی عالمی کتب میلے میں پبلشرز اور بک سیلرز کی جانب سے 30سے 50فیصد تک رعایتی قیمت پر کتب فروخت کی جارہی ہیں۔کراچی عالمی کتب میلے میں نجی بینک نے اے ٹی ایم وین کی سہولت بھی فراہم کی ہے ۔اے ٹی ایم کی وین نمائش کے آخری دن تک موجود رہے گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمولینس کا بھی انتظام ہے۔ پانچ روز کراچی عالمی کتب میلہ میں آنیوالے شائقین کتب کاکہنا تھا کہ کتب میلہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے اس کمپیوٹر کے جدید دور میں بھی کتب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علم کی پیاس بجھانے کے لیے یہ میلہ لگا ہے یہاں شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت اس بات کی مظہر ہے کہ شہر قائد کے لوگ علم و کتب سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید