• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں 7 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 7 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود حسین آباد حنیف حاجیانی ہال کے قریب 7 سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنی والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ زخمی ہونے والی بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت انزش فاطمہ دختر جمیل احمد کے نام سے کی گئی۔ زخمی بچے کے سر کی جانب گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی۔شرافی گوٹھ تھانے کی حدود فیچر کالونی نورانی مسجد کے قریب واقع مکان نمبر f-252 میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ عامر اقبال ولد محمد اقبال زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید