لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاںجلانے اور کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے 2 کیسوں کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید،اعجاز چوہدری و دیگران کو دس دس سال قید کی سزا سنادی، دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کا چالان پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کیس میں 7 ملزمان کو سزا جبکہ 22 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا، عدالت نے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس میں 20 ملزمان کو سزا جبکہ 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا، جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سخت سیکورٹی میں فیصلہ سنایا، مقدمے میں شہزاد خرم ، علی ملک ، شبنم جہانگیر، ظریف خان ، میاں اسلم اقبال ، سیاد خان ، علی حسن نواز ،شبیر حسین ، محمد جاوید ، عبد الصمد ، حماد اظہر ، واسق قیوم ، مراد سعید ، زبیر نیازی ، عزیز الرحمن کو اشتہاری قرار دیا گیا، فیصلے سنائے جانے کے وقت ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید و دیگر ملزمان اور وکلاء جیل کے کمرہ عدالت میں موجود تھے، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 29 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا جبکہ دوسرے کیس میں 33 ملزمان کو چالان کیا گیا۔