• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، پانچ بڑے بزنس گروپس کا معدنی وسائل میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کے پانچ بڑے بزنس گروپس نے معدنی وسائل میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔گلوبا کور منرلز اور ماڑی منرلز لمٹیڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔بلوچستان میں معدنیات کے شعبے سرمایہ کاری کی جائے گی ،معاہدے کی تفصیلات سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا،اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔پاکستان کے5 بڑے بزنس گروپس لیک سٹی ہولڈنگز ، فاطمہ گروپ ، دین گروپ ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ نےبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، ماڑی منرلز لمٹیڈ اور گلوبا کور منرلز کے ساتھ معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ طے پایا ہے۔گلوبا کور منرلز جوانئٹ وینچر ایگریمنٹ کےذریعے بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا،گلوباکور لمٹیڈ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش میں مہارت اور تجربہ رکھتی ہے، معاہدے کے تحت چاغی میں قیمتی معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید