کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز میں61ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم، AIبڑھتی طلب کی وجہ سے عالمی تعمیراتی جنون جاری، سرمایہ کار نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں مصروف ہیں۔برطانوی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری 61 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے 60.8 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور ریکارڈ قائم کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ AI کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے عالمی سطح پر ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کا جنون جاری ہے، اور سرمایہ کار نئے منصوبوں میں توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔