• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسی ایسی فورس کا حصہ نہ بنے جس سے اسرائیل کو تقویت ملے، حافظ نعیم

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تحریک آزادی فلسطین کو کچلنے کے منصوبہ سے دور رہے اور نام نہاد بین الاقوامی امن فورس برائے غزہ کا حصہ نہ بنے،پاکستان کسی ایسی فورس کا حصہ نہ بنے جس سے اسرائیل کو تقویت ملے،دو تین فیصد لوگوں نے پوری دنیا کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا، اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کٹھ پتلی بن چکے۔ غزہ سے متعلق امریکہ سے ہونے والے کسی بھی خفیہ معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے۔ انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشز کی سربراہی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے مکمل انخلا کے بغیر غزہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کے معاملات چند عالمی طاقتوں کے کنٹرول میں ہیں اور اقوام متحدہ ان کے ہاتھوں میں محض کھلونا بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک بحران کا شکار ہے، لوگوں کو انصاف میسر نہیں، دو تین فیصد لوگوں نے پوری دنیا کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ ان حالات میں اسلامی دنیا کے نوجوان ہی انسانیت کی قیادت کرسکتے ہیں اور انہیں ظلم و استحصال سے نجات دلا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید