چنیوٹ، اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف عدالتی فیصلے پر کہا کہ دوسروں کو کرپٹ چور اور ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہو گیا، وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا، اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی،وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جا رہا، اگر ان سے صرف ملاقاتیں کی جائیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم جیل قانون فساد اور افراتفری کی اجازت نہیں دیتا۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی۔ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا نہ فون سیٹ، یہ ہار تو دنیا بھر کا نایاب اربوں روپے کا ہار تھا، اس کی غلط قیمت لگوائی۔