• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ خاتمہ، وزیر اعظم کا کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ا یف آئی اے نے اس سال انسانی اسمگلنگ اور بیرون ممالک غیر قانونی سفر کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 451 افراد کو گرفتار کیا ۔ کرپشن ثابت ہونے پر 196 افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا ،متعلقہ اداروں کی کاروائی سے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 47 فیصد کمی آئی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ،کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،امیگریشن کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روزاپنی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کے خلاف اقدامات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بیرون ملک کا غیر قانونی سفر کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں اور اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ برطانیہ اور خلیجی ممالک میں غیر قانونی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید