کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں قحط ختم، عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کر دیا۔ شدید غذائی عدم تحفظ کا خطرہ برقرار ، امدادی سلسلے میں رکاوٹ آئی تو دوبارہ قحط کا امکان موجودہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی معاون خوراک کی نگرانی کرنے والی تنظیم (IPC) نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اکتوبر میں طے شدہ جنگ بندی اور انسانی امداد کی بڑھتی ہوئی فراہمی کے بعد غزہ میں اب قحط نہیں ہے، تاہم شدید غذائی عدم تحفظ کا خطرہ برقرار ہے اور دوبارہ قحط کا امکان موجود ہے اگر امدادی سلسلے میں رکاوٹ آئے۔ اسرائیلی حکام نے بھی امدادی سامان کی روزانہ درآمد کی تصدیق کی ہے، جبکہ ہما س نے امداد کی ناکافی فراہمی پر اعتراض کیا ہے۔