• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر اور تیراہ کے عوام نقل مکانی پر تیار، معاہدے پر دستخط ہوگئے، عمل درآمد 10 جنوری سے ہوگا

باڑہ(نمائندہ جنگ ) ضلعی انتظامیہ خیبر اور وادی تیراہ کی 24رکنی نمائندہ کمیٹی کے مابین ہونے والا جرگہ کامیاب ہوگیا، جس کے نتیجے میں نقل مکانی پر اتفاقِ رائے پیدا ہوا اور فریقین کے مابین باقاعدہ مراسلے پر دستخط بھی کر دیے گئے۔جرگہ ممبران کے مطابق وادی تیراہ سے باقاعدہ نقل مکانی کا آغاز 10جنوری سے ہوگا، جبکہ25جنوری تک پورا علاقہ خالی کرا لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے اختتام کے بعد متاثرین کی مرحلہ وار واپسی 5 اپریل کے بعد شروع کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت فوجی آپریشن کے دوران مکمل طور پر منہدم ہونے والے مکان کے عوض 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح ہر متاثرہ خاندان کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید