اسلام آباد (فاروق/ اقدس)اقوام متحدہ میں پاکستان نے لیبیا کی خود مختاری آزادی علاقائی سالمیت اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کو کرنا چاہیے تاکہ اس کے خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو انہوں نے لیبیا کے منجمد اثاثوں کے تحفظ اور انہیں ملک کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔