• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الٰہی کے بعد ذلفی بخاری کو بھی انٹرپول کی کلین چٹ

لندن ( مرتضی علی شاہ ) مونس الٰہی کے بعد ذلفی بخاری کو بھی انٹرپول کی طرف سے کلین چٹ مل گئی۔ انٹرپول کی طرف سے ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا دو برس قبل پاکستانی وزارت داخلہ نے مونس الٰہی اور ذلفی بخاری کے خلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رجوع کیا تھا۔مونس الہی پر پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مبینہ بدعنوانی اور پاکستان چھوڑنے کے بعد گجرات میں قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ذلفی بخاری کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جوڈیشنل کمپلیکس کی پیشی سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کی شکایت کی گئی تھی۔ذلفی بخاری القادر ٹرسٹ میں بھی پاکستانی حکام کو مطلوب ہیں۔انٹرپول نے ذلفی بخاری کے وکلا کے نام خط میں کہا ہے کہ آپ کی درخواست اور پاکستان کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لے کر ریڈ نوٹس منسوخ کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید