• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمشنر افضل زیدی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میونسپل کمشنر افضل زیدی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق افضل زیدی گزشتہ شب ترکی جانے کے لئے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تھے۔ اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے سبب انھیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔افضل زیدی نے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے سفر کرنا تھا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون اور ڈی ڈی امیگریشن سے کئی بار رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے افضل زیدی کو ائیر پورٹ پر روکے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید