• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج میڈیکل مشن کے پاسپورٹ تیاری کے لئے پاسپورٹ آفس تعطیل کے روز بھی کھولنے کی درخواست

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزارت مذہبی امور کے حج ڈیوٹی کیلئے مامور ویلفیئر سٹاف کے ڈیڈ لائن تک پا سپورٹ نہ بننے کا انکشاف ہوا ہے۔ سعودی حج پالیسی کے مطا بق سعودی عرب تعیناتی کے لیے ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹس 21 دسمبر تک مسار ایپ پر اپ لوڈ کرنا لازم ہےلیکن ابھی تک حج میں فرائض سر انجام دینے والے ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹ نہ بن سکے۔ڈیڈ لائن کی پاسداری کیلئے ڈپٹی سیکرٹری ریحان چیمہ نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو خط لکھ کر ہفتہ کے روز پاسپورٹ آفس کھلوایا ۔ پاسپورٹ آفس آج اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ حج میڈیکل مشن کے 268 اراکین کے پاسپورٹس فوری جاری کئے جائیں ۔ حج میڈیکل مشن عملے کا سول شعبے اور مسلح افواج سے تعلق ہے۔
اہم خبریں سے مزید