• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں نایاب جینیاتی دوا کی منظوری، معصوم بچوں کو نئی زندگی کی امید

کراچی (نیوز ڈیسک)دبئی میں نایاب جینیاتی دوا کی منظوری، معصوم بچوں کو نئی زندگی کی امید، Itvisma کو ایک ہی خوراک میں دیا جاتا ہے اور یہ دنیا کی سب سے مہنگی دوا ہے، قیمت دوملین ڈالرہے۔ دی نیشنل کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بالغوں اور دو سال سے زائد عمر کے بچوں میں اسپائنل مسکولر اٹروفی (SMA) کے علاج کے لیے جینیاتی تھراپی Itvisma کی منظوری دے دی ہے۔ سوئس کمپنی نووارٹس کی تیار کردہ یہ دوا خراب SMN1 جین کو بدل کر مریضوں کی حرکت کی صلاحیت بہتر بنانے اور طویل مدتی علاج پر انحصار کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ Itvisma کو ایک ہی خوراک میں دیا جاتا ہے اور یہ دنیا کی سب سے مہنگی دوا سمجھی جاتی ہے جس کی قیمت تقریباً 2 ملین ڈالر ہے۔
اہم خبریں سے مزید