• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا بالآخر 7 اکتوبر ناکامیوں کی تحقیقات کا اعلان، اسرائیلی کیوں شدید ناراض؟

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کا بالآخر 7اکتوبر ناکامیوں کی تحقیقات کا اعلان ،اسرائیلی کیوں شدید ناراض ؟ آزادکمیشن کے بجائے سیاسی انکوائری،نیتن یاہو اپنی ہی حکومت کی ناکامیوں کی تحقیقات کی سربراہی کرینگے۔ مفادات کے ٹکراؤ اور سچ دبانے کے الزامات، فوجی قیادت، اپوزیشن اور متاثرہ خاندانوں کی سخت مخالفت ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے 7 اکتوبر2023کے حماس حملوں سے قبل حکومتی ناکامیوں کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، مگر اس فیصلے نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے کیونکہ نیتن یاہو خود اس انکوائری کی قیادت کریں گے۔ عوام، اپوزیشن، اعلیٰ فوجی افسران اور متاثرہ خاندانوں کا مطالبہ تھا کہ ایک آزاد ریاستی کمیشن آف انکوائری قائم کیا جائے جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج کریں، مگر حکومت نے اس کے برعکس سیاسی طور پر نامزد کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔منصوبے کے تحت چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے ارکان کا انتخاب پارلیمنٹ کے اسپیکر امیر اوحانا کریں گے، جو نیتن یاہو کے قریبی اتحادی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید