اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وزیر اعظم سے ملک بھر کے امپورٹرز ایکسپورٹرز کی درد مندانہ اپیل،کمرشل ٹرانسپورٹرز کی ھڑتالʼ پورٹس پر پھنسے درآمدی و برآمدی کنسائنمنٹس کے ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز معاف کریں،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے اپیل کی ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران پورٹس پر پھنس جانے والی بالخصوص درآمدی و برآمدی کنسائنمنٹس پر عائد ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز معاف کیے جائیں، کیونکہ اس کے باعث صنعتکاروں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور موجودہ معاشی حالات میں یہ بوجھ برداشت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کی شام جنگ سے انٹرویو میں کہی۔ احمد عظیم علوی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں کراچی کے تمام صنعتی زونز کے صدور نے شرکت کی.