• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف پہلے فوج پر تنقید کرنے پر معافی مانگے، عطا تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلے فوج پر تنقید کرنے پر معافی مانگے ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید کرنے والوںسے خود کو لاتعلق کرے پھر بات کرلیں گے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ اس حکومت سے ہم کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، یہ ڈمیز سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ فیصلہ آج متوقع تھا ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگوکررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ لیڈر جو اپنے آپ کو بہت صاف ظاہر کرنے کی کوشش کرتا تھا ان کی کرپشن اور فراڈ ثابت ہوگیا ہے۔ میں ذمہ داری سے بتا سکتا ہوں کہ عمران خان، بشری بی بی سلمان صفدر وغیرہ سب وہاں موجود تھے تب ہی تو وہ بیانیہ باہر لے کر آئے۔جبکہ میزبان شہزاد اقبال نے بتایا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق عمران خان بشری بی بی موجود تھے سلمان صفدر موجود نہیں تھے ان کے جونیئر وکیل جیسے ہی آئے تو فوری طور پر فیصلہ سنا دیا گیا تھا اور سلمان صفدر بعد میں پہنچے اور عمران خان سے بات کی تھی اس کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ سلمان صفدر کو وقت پر پہنچانا ہمارا کام نہیں ہے ۔
اہم خبریں سے مزید