اسلام آباد ( فاروق اقدس)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختو نخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنےخیبر پختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔