• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا اقدام، سولر صارفین کیلئے گراس ٹیرف کی تجویز

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)نیپرا کا نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا اقدام، سولر صارفین کیلئے گراس ٹیرف کی تجویز، موجودہ سولر صارفین کے لیے ریلیف: 22 روپے فی یونٹ کا ریٹ اور 7 سالہ معاہدہ برقرار رہے گا، نئے سولر صارفین کے لیے بجلی کی فروخت 11 روپے، خریداری 34 روپے تک کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چھتوں پر سولر پینل لگانے والے صارفین کے لیے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کو گراس میٹرنگ میکانزم سے بدلنے کی سفارش کی ہے۔ نیپرا نے اس کی وجہ روایتی گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو قرار دیا ہے۔نیپرا کے مجوزہ پروزیومر ریگولیشنز کے تحت،جو کہ ریگولیٹر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ایک نئی تیار کردہ 18 صفحات پر مشتمل دستاویز ہے،مستقبل کے گھریلو سولر صارفین اپنی متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ساتھ بجلی کا تبادلہ نیٹ میٹرنگ کے بجائے گراس میٹرنگ کے ذریعے کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید