اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر) ملک بھر کے چھوٹے کسان اور کاشتکار زرعی قرضوں کیلئے ڈیجیٹل زرخیر ایپ سے 10لاکھ روپے تک قرضوں کے حصول کیلئے اہل ہونگے اور درخواست دے سکیں گے، ضروری تصدیقی عمل اور زرعی جائزے کے بعد درخواست کاشتکار کی پسند کے بنک میں جمع کرائی جائے گی ، 75فیصد زرعی قرضہ بنکوں کی جانب سے پہلے سےمنظور شدہ زرعی وینڈر کےذریعے زرعی مصنوعات کی خریداری کےلیے فراہم کیاجائے گا ، قرضے کےعلاہ کسان کو لینڈ انفارمشین مینجمنٹ سسٹم کےذریعے زرعی مشاورتی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی ، وزارت خزانہ ، سٹیٹ بنک اور پاکستان بنک ایسوسی ایشن نے زرخیزایپ کا آغازکر دیا ، یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم زرعی قرضوں کی فراہمی میں انقلاب لانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، چھوٹے کسانوں کو بنکوں کو ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کرنے کے لیے قائل کرنے کےلیےحکومت نے 10 فیصد پہلے نقصان کی کوریج کرے گی اور فی قرض خواہ 10ہزار رروپے آپریشنل لاگت سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔