اسلام آ باد ( راناغلام قادر ) پاکستان نے جنوری تامارچ دوہزارچھبیس کی سہ ماہی میں مجموعی طورپرتین ارب تریاسی کروڑبیس لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں،اس بیرونی ادائیگی کےحجم میں دو ارب ڈالرزکا ڈپازٹ شامل ہےجووفاقی حکومت رول اوور کرانا چاہتی ہے،پاکستان پرجنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں ایک ارب سات کروڑبیس لاکھ ڈالرز کمرشل جبکہ پیچترکروڑساٹھ لاکھ ڈالرز کےبائی لیٹرل اورملٹی لیٹرل بشمول آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگی کے لیےمدت پوری ہوگی۔ ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق پاکستان نےجنوری تامارچ 2026کی سہ ماہی میں3 ارب 83 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں،اس بیرونی ادائیگی کی رقم میں 2ارب ڈالرزبائی لیٹرل ڈپازٹ شامل ہےجس کی مدت میں پاکستان مزید توسیع چاہتا ہے۔