• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر

اسلام آباد ( فاروق اقدس)بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد اب ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا، بھارتی فوج کے سابق میجر نے بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگلی باری تمہاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیرسر پرستی دہشت گردی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی ہے جب کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پاکستان، کینیڈا، امریکہ، اسٹریلیا، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے لگی ہے، بھارت اپنی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پر عمل درامد کروا رہا ہے، بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد اب ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشت گردوں کے نشانے پر اگیا، اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق میجر نے بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو اگلی باری تمہاری کی دھمکی دی ہے، ایک اور ٹویٹ میں سابق بھارتی کرنل نے حسنات عبداللہ کی گردن میں گولی مارنے کی دھمکی دی ہے، یاد رہے کہ پاکستان بارہا عالمی سطح پر شواہد کے ساتھ بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید