اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کو جدید بینکاری سہولیات، مالی معاونت اور کاروباری ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور زندگی جے ایس بینک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، ۔لاکھوں میٹ شاپس، ملک شاپس اور نان بائی شاپس پر راست کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے ، مفاہمتی یادداشت پر اسلام آباد چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے ایکٹینگ سیکرٹری جنرل بشرا خان، صدر جمعیت القریش خورشید احمد قریشی ، صدر فریش ملک مظ کےفر ہاشمی، صدر کیپیٹل نان بائی سجاد عباسی ،اور صدر ریٹیلر پولٹری ایسوسی ایشن اسلام محمود حسین شاہ جبکہ زندگی جے ایس بینک کی نمائندہ میڈم انعم خالد نے دستخط کیے.جے ایس بنک کی ٹیم کی طرف سے ایک لاکھ 50 ہزار میٹ شاپس پر راست کیو آر کوڈ پورےپاکستان میں لگائے جائیں گے۔ ملک شاپس نان بائی شاپس اور پولٹری شاپس پر اسلام آباد میں تیس ہزارسے زائد راست کیو آر کوڈ شاپ ٹو شاپ جاکر لگائے جائیں گے۔۔تاکہ کاروبار کو ڈیجیٹل اور آسان بنایا جائے ۔۔تقریب میں ICSTSI کے صدر محمد اویس ستی، سینئر نائب صدر شیخ طیب سعید، نائب صدر سردار ظہیر احمد، فاؤنڈر گروپ چیئرمین ثاقب تاج عباسی، سابق فاؤنڈر گروپ چیئرمین قاضی الیاس، ایگزیکٹو ممبران وسیم الحق، تیمور عباسی اور راحیل احمد نے شرکت کی۔