• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ موسمیاتی تعاون میں اسٹریٹجک موڑ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان اور برطانیہ کا موسمیاتی تبدیلی کیخلاف مشترکہ اقدامات کیلئے 35ملین پاؤنڈ کے یوکے پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تعاون میں ایک اسٹریٹجک موڑ ہے، جو نہ صرف کمزور طبقات کے تحفظ بلکہ پاکستان کو گرین سرمایہ کاری کے لیے ایک قابلِ اعتماد منزل بنانے میں مدد دے سکتا ہے، اس معاہدے سے دیگر مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ مینگرووز کے تحفظ کو وسعت ملے گی ، وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاہدہ موسمیاتی تعاون کو اعلانات سے عملی اقدامات کی طرف لے جانے والا فیصلہ کن قدم ہے، پاکستان کو بار بار آنے والے سیلاب، شدید گرمی اور پانی کی قلت جیسے خطرات کا سامنا ہے، اس لیے آئندہ دہائی میں اس معاہدے پر مؤثر عملدرآمد نہایت اہم ہوگا ۔

اہم خبریں سے مزید