اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) بلوچستان کے افسروں اور ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ ان کی تقرری کے نئے میکانزم کی منظوری دیدی گئی ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے تقرری کیلئے مجاز اتھارٹی کے تعین کیلئے بلوچستان سول سر ونٹس رولز میں ترمیم کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطا بق گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے تقرری کا اختیار متعلقہ سیکرٹری کو ہوگا۔ گریڈسولہ سے بیس تک کے افسروں کی تقرری کا اختیار چیف سیکرٹری کے پاس ہوگا۔ گریڈ اکیس کی تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہو گا۔