اسلام آباد ( فاروق اقدس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19ایشیا کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔دوسری جانب چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی فاتح ٹیم سے فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایس یو راولپنڈی میں ملاقات کی اور ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کے کھلاڑیوں ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان طبقہ مستقبل کی بنیاد ہے محنت کریں میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر ابھریں۔