ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے خاتون کازبردستی نقاب کھینچنے پراحتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے کی ۔ریلی میں بورڈ آفسران ،بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر اسوسیی ایشن کے عہدیدران نے شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے کہاکہ کہ یہ واقعہ خواتین کی عزت و وقار اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملک نثار احمدنے خطاب کرتے ہوے کہاکہ انڈیا معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے انڈیا بوکھلاہٹ میں الٹی سیدھی حرکتیں کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرحافظ فدا حسین ، دلنواز، مہرمحمد اکبر ،شیخ عمران حسین ، محمد الیاس نوناری ،اور دیگر بھی موجودتھے ۔