• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تبادلے، مرزا ناصر الدین مشہود احمد اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم تعینات

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں  کے احکامات جاری ۔ سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 22کے او ایس ڈی مرزا ناصرالدین مشہود احمد کو اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ، او ایس ڈی محمد ریاض الدین خان ڈائریکٹر جنرل، پورٹس اینڈ شپنگ ونگ کراچی تعینات ،ر ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ ونگ عالیہ شاہد کا تبادلہ، انہیں ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ او ایس ڈی ڈاکٹر محمد طاہر نور کو ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن حمیرا اعظم خان کو ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، ممبر ایف بی آر عنبرین افتخار کو ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا او ایس ڈی محمد اعجاز غنی کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید