• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں ارب پتیوں کی دولت میں تاریخی اضافہ، ایلون مسک سب سے آگے

کراچی (نیوز ڈیسک) 2025 میں ارب پتیوں کی دولت میں زبردست اور تاریخی اضافہ، ایلون مسک سب سے آگے،دس ارب پتیوں نے 730 ارب ڈالر(2040کھرب روپے) سے زیادہ کمائے، ٹیکنالوجی صنعت سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔مسک کی دولت 754ارب ڈالر (2111کھرب روپے)تک پہنچ گئی،گوگل کے شریک بانی لیری پیج 254.7 ارب ڈالر(713 کھرب روپے) کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر ارب پتیوں میں این ویڈیا کے جنسن ہوانگ، اوریکل کے لیری ایلیسن، مارک زکربرگ اور ماسایوشی سون شامل ہیں۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں دنیا کے ارب پتیوں نے تاریخی دولت میں اضافہ دیکھا، جن میں ایلون مسک سب سے آگے رہے اور ان کی دولت 421 ارب ڈالر سے بڑھ کر 754 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اہم خبریں سے مزید