راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اچکزئی کے پاس اگر مینڈیٹ موجود ہے تو ضرور مذاکرات کریں ، جبکہ علیمہ خان نے کہا کہ جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتے ہیں وہ عمران کے ساتھ نہیں ۔ منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب بیرسٹر گوہر علی خان نے مذاکرات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر علیمہ خان کا مؤقف سب کے سامنے ہے، اس لیے وہ مزید تبصرہ نہیں کریں گے،میرے پاس تحریری طور پر جو ہدایات موجود ہیں، ان میں عمران خان نے واضح کیا تھا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس مذاکرات کریں گے،اگر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو یہ اختیار بھی انہی کے پاس ہے تاہم اگر کہا جا رہا ہے کہ کسی اور کو اختیار حاصل نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی اور پیغام آیا ہے،ایک موقع پر عمران کی ہمشیرہ علیمہ خان صحافیوں کے سوال پر برہم ہوگئیں انہوں نے کہاکہ کچھ صحافیوں کو سوال دے کر بھیجا گیا ہے۔