• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا میں ہندو کارکن کے قتل پر کشیدگی ،بنگلہ دیش نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا

ڈھاکا(اے ایف پی) ڈھاکا میں ہندو کارکن کے قتل پر کشیدگی، بنگلہ دیش نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا۔ نئی دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج،جھڑپیں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکارہوگئے۔بنگلہ دیش نے ڈھاکا میں ایک ہندو گارمنٹس ورکر کے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے بعد نئی دہلی میں احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں منگل کو بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو طلب کر کے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسی روز بھارت کے دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے”بنگلہ دیش میں ہندوؤں کا قتل بند کرو “ جیسے نعرے لگائے اور دائیں بازو کی تنظیم وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید