• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا،راہزنی ،ڈکیتی چھینا چھپٹی اور قتل کی وارداتوں پر دہشتگردی کی دفعات لگیں گی، فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025ء متفقہ طور پر منظور، اجلاس میں ایم کے ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحق نے کریمینل بل 2025 میں ترمیم پیش کی،  خواجہ اظہار الحق کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگ بینکوں سے نکلتے ہیں لوگ پیسے چھین لیتے ہیں موبائل چھینتے ہیں اور گولی بھی مار دیتے ہیں میرے اس بل سے ایک تو سزاؤں میں اضافہ ہوگا ۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں جہیز پر پابندی کے بل پر بحث کی،جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا،بل میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور سزاؤں کی تجویز شامل کی گئیں،والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی شامل ہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز بل مسترد کر دیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔محرک خواجہ اظہار الحسن، ایم این اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ زیر بحث بل پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کے تحت سخت قانونی اقدامات اور طریقہ کار کو متعارف کراتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، خاص طور پر عوامی مقامات پر تشدد، ڈرانے دھمکانے یا زبردستی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید