• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بجلی کے شعبے کا مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (اسرار خان) ملک کے بجلی کے شعبے کا مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا، آئی پی پیز کے واجبات 1.2 ٹریلین روپے؛ چینی کمپنیوں کے 500 ارب روپے بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بدھ کو منعقدہ ایک عوامی سماعت کے دوران حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) کے واجب الادا بقایا جات 1.2 ٹریلین روپے تک پہنچ چکے ہیں، جن میں چینی بجلی گھروں کے واجب الادا 500 ارب روپے بھی شامل ہیں۔ نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی صدارت میں ہونے والی اس سماعت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی کی اس درخواست کا جائزہ لیا گیا، جس میں مالی سال 26-2025 کے لیے مارکیٹ آپریٹر فیس کے تعین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سی پی پی اے جی نے 2.887ارب روپے کی ریونیو ضروریات کی درخواست کی ہے، جس میں پچھلے سال کے ایڈجسٹمنٹس شامل نہیں ہیں؛ تاہم، پچھلے سال کے ایڈجسٹمنٹس کو شامل کر کے یہ مطالبہ 4.664ارب روپے بنتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید