• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق

کراچی(نیوزڈیسک)ترکی میں طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق لیبیا کے وزیراعظم کے مطابق لیبیا کے آرمی چیف ترکی میں ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔جنرل محمد علی احمد الحداد اور چار دیگر افراد ʼفالکن 50ʼ نامی طیارے میں سوار تھے جو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ اس بزنس جیٹ سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق رات 20:52 (17:52 GMT) پر منقطع ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ انقرہ ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے تقریباً 42 منٹ بعد پیش آیا۔طرابلس (لیبیا) جانے والے اس طیارے نے رابطہ منقطع ہونے سے قبل ہنگامی لینڈنگ کی درخواست بھی کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید