• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین کیس، امریکی محکمہ انصاف نے8 ہزار نئی فائلز جاری کردیں

واشنگٹن ( جنگ نیوز) ایپسٹین کیس،امریکی محکمہ انصاف نے8 ہزار نئی فائلز جاری کردیں ، سینکڑوں ویڈیوز اور آڈیو ز شامل، ٹرمپ نے ایپسٹین کے نجی طیارے پر کم از کم 8 بار سفر کیا، ایک پرواز میں 20 سالہ خاتون بھی ساتھ تھی۔ تاخیر، بھاری سنسر اور ٹرمپ انتظامیہ پر پردہ پوشی کے الزامات میں شدت، متعدد فائلز یا تو سخت سنسر کا شکار ہیں یا کھل ہی نہیں رہیں، انتظامیہ نے تاخیر کا سبب متاثرین کی شناخت کو چھپانا قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق کم از کم 8 ہزار نئی فائلیں آن لائن جاری کر دی ہیں، جن میں سینکڑوں ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز شامل ہیں، تاہم انکشافات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ متعدد فائلز یا تو بھاری سنسر شپ کا شکار ہیں یا کھل ہی نہیں رہیں۔

اہم خبریں سے مزید