کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوےنے ٹرینوں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک محکمہ ریلویز پہلی بار ایک کھرب روپے تک آمدنی کا تاریخی سنگ میل عبور کرسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق 2025ء میں پاکستان ریلوے نے 93 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا، جب کہ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں 50 ارب روپے آمدنی متوقع ہے اور موجودہ رفتار برقرار رہی تو مالی سال کے اختتام پر محکمہ ریلویز اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک کھرب روپے آمدنی کا سنگِ میل عبور کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔