• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران باعث تشویش، 27 ویں ترمیم کو نہیں مانتے، فضل الرحمٰن

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) جمعیت العلمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم 27ویں آئینی ترمیم کو نہیں مانتے۔موجودہ حکمران باعث تشویش بن چکے ہیں اور وہ مدارس کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔ہم ایسے حکمرانوں کو نہیں مانتے جنہوں نے حکومت خرید کی ہے۔وہ منگل کی سہ پہر جامعہ اسلامیہ اشاعت القران و الحدیث میں دستار بندی اور ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم میں ہم نے پانچ ہفتے مذاکرات کئے جس میں سود کے خاتمے اور مدارس کی تعداد میں اضافہ شامل ہے۔ ملک میں نکاح کو مشکل اور زنا کو آسان بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 27ویں ترمیم میں اٹھارہ سال سے کم عمر نکاح کو زنا کا درجہ دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوق کو علم عطا کیا ہے مگر سب سے بہترین علم قران شریف کا ہے جو پوری دنیا میں پھیلانا بھی ہے اورپھیل بھی رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید